دبئی میں عید پر مفت پارکنگ کا اعلان‘ میٹرو بھی دیر تک چلے گی

دبئی نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے لیے مفت پبلک پارکنگ اور میٹرو کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اسلامی تہوار کے لیے میٹرو، بس، ٹرام کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جب کہ دبئی میں پبلک پارکنگ بھی چار دن تک مفت استعمال کی جائے گی، منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک کثیر سطحی ٹرمینلز کے علاوہ ادا شدہ زونز میں بھی پارکنگ فیس لاگو نہیں ہوگی، فیس کا دوبارہ اطلاق ہفتہ یکم جولائی سے ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کو منگل سے عید الاضحیٰ کے موقع پر سال کی طویل ترین چھٹی چار دن کی ملے گی جب کہ ہفتہ اتوار کے ویک والے لوگوں کے لئے یہ چھ دن کا وقفہ ہوگا اور وہ پیر 3 جولائی کو دوبارہ کام پر رپورٹ کریں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ دبئی میٹرو سروس 26 سے 30 جون اور 1 جولائی کو صبح 5 بجے سے صبح 1 بجے تک چلے گی، 25 جون اور 2 جولائی کو میٹرو کی ٹائمنگ صبح 8 بجے سے 1 بجے تک ہوگی جب کہ ٹرام 26 سے 30 جون اور یکم جولائی کو صبح 6 بجے سے صبح 1 بجے تک چلے گی اور 25 جون و 2 جولائی کو ٹرام کا وقت صبح 9 بجے سے 1 بجے تک ہوگا، اسی طرح دبئی بس سروسپیر تا جمعرات صبح 4.30 سے 12.30 بجے تک، جمعہ صبح 5 بجے سے 1 بجے تک اور ہفتہ اتوار صبح 6 بجے سے 1 بجے تک چلے گی۔

اس کے علاوہ آر ٹی اے نے تعطیلات کے دوران میں اپنی تمام خدمات کے کاروباری اوقات میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، گاڑیوں کی تکنیکی جانچ 30 جون کو دوبارہ شروع ہوگی اور ہال یکم جولائی کو دوبارہ کھلیں گے، الکیف کے علاوہ تمام کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز 27 سے 30 جون تک بند رہیں گے، ام رامول، دیرہ، البرشہ اور آر ٹی اے ہیڈ آفس میں اسمارٹ کسٹمر سینٹرز 24/7 معمول کے مطابق کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔