امارات میں پاکستانی کی راتوں رات زندگی بدل گئی
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی نے ہفتہ وار محظوظ قرعہ اندازی میں 7 کروڑ 80 لاکھ روپے جیت لیے خلیج ٹائمز کے مطابق اپنے 134 ویں ایڈیشن میں محظوظ کی سب سے بڑی ہفتہ وار قرعہ اندازی نے اپنے 49ویں کروڑ پتی کا تاج پہنایا، اس قرعہ اندازی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر انجینئر عبدل کو 10 لاکھ درہم کا گارنٹی شدہ ریفل انعام دیا گیا، اس رقم کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کریں تو یہ تقریباً 7 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
ایک نجی کمپنی کے لیے کام کرنے والے کمپیوٹر انجینئر چوتھے پاکستانی ہیں جنہیں محظوظ نے کروڑ پتی بنایا، اپنی جیت پر انہوں نے کہا کہ محظوظ نے مجھے جو خوشی دی ہے مجھے پہلے اس پر یقین نہیں آیا، اس لیے میں نے اپنے محظوظ اکاؤنٹ کو دو بار چیک کیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ میرے کریڈٹ بیلنس میں 10 لاکھ درہم کا اضافہ ہوا ہے، اپنی جیت کے بارے میں جاننے کے بعد میں نے اپنی بیوی کے ساتھ یہ حیرت انگیز خبر شیئر کی جس کا ردعمل بھی ایسا ہی تھا، یہ سب ناقابل یقین ہے اور ہم دونوں عید کے اس ابتدائی تحفے کے لیے بہت شکر گزار ہیں۔
عبدل نے مزید کہا کہ محظوظ کسی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے اور انہیں پورا کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، کل تک میں اپنے خاندان کے مستقبل کے بارے میں فکر مند تھا اور اب میری طرف دیکھیں، محظوظ نے جس طرح سے راتوں رات میری زندگی بدل دی وہ ناقابل تصور ہے۔ بتاتے چلیں کہ محظوظ کا مطلب عربی میں ‘خوش قسمت’ ہے اور یہ متحدہ عرب امارات کی پسندیدہ قرعہ اندازی ہے جو شرکاء کو ہر ہفتے لاکھوں درہم کے انعامات جیت کر زندگی بدلنے والا موقع فراہم کرتی ہے۔