ایران کا میزائل حملوں پر قطر سے اظہارافسوس، تکلیف پر معذرت خواہ ہیں

ایران کا میزائل حملوں پر قطر سے اظہارافسوس، تکلیف پر معذرت خواہ ہیں

ایران کی جانب سے العدید ایئربیس پر میزائل حملوں پر قطر سے اظہار افسوس کیا گیا اور کہا گیا کہ حملے میں تکلیف پر معذرت کی جاتی ہے۔





قطر میں موجود امریکی اڈے پر حملے کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ قطری بھائی بہنوں کو تکلیف پر ذاتی طور پر افسوس ہے، امریکی ایئربیس پر حملہ قطر کےخلاف نہیں تھا، قطر کے ساتھ تعلقات میں انتہائی احترام برقرار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی بیس پر حملہ امریکی جارحیت کے خلاف دفاعی کارروائی تھی۔





اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی اڈے پر حملہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہیں تھی، خطے میں قطر کا کردار قابل قدر ہے، امریکی اڈے پر حملہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہیں تھی،

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران نے جنگ میں نقصان اٹھایا مگر عوام ثابت قدم رہے، جنگ بندی قطرکی درخواست پر ہوئی، قطر کو امریکا نے رابطے کیلئے کہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔