امریکی صدر نے ایران پر حملے کو ہیروشیما ناگاساکی سے تشبیہ دیدی، "ایران اسرائیل اب جنگ نہیں لڑینگے”

امریکی صدر نے ایران پر حملے کو ہیروشیما ناگاساکی سے تشبیہ دیدی، "ایران اسرائیل اب جنگ نہیں لڑینگے”

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹوسمٹ سے خطاب میں ایران پر حملے کو ہیروشیما ناگاساکی سے تشبیہ دیدی، دعویٰ کیا ایران پرامریکی حملے جنگ ختم کرنے کیلئے تھے۔





امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹوسمٹ کے موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہیروشیما و ناگاساکی کے بعد جنگ رکی، ویسا ہی ایران کے ساتھ ہوا، ایران پر امریکی حملے نے بڑے تصادم کو روکا، نیٹو اتحادیوں کو بہترین کانفرنس پر مبارکباد دیتا ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کے بہترین حملوں میں ایران کے ایٹمی تنصیبات کو تباہ کیاگیا، ایران کے ایٹمی تنصیبات کو مکمل تباہ کردیا گیا ہے، ایرانی وزیرخارجہ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ جوہری تنصیبات کو بڑا نقصان پہنچا۔





انھوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے نیویارک ٹائمز جیسے اخبار اور سی این این پر جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں، نیویارک ٹائمز اورسی این این کو کوئی آج کل پوچھتا ہی نہیں، سی این این کی فیک نیوز کوئی نہیں دیکھتا، سی این این فیک نیوز سے اپنا اور دوسروں کا وقت برباد کرتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپریشن میں آبدوزیں بھی موجود تھیں، امریکی آبدوز نے چارسو کلومیٹردور سے ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا، امریکی سب میرین سے ایرانی جوہری تنصیبات پر 30میزائل داغے گئے تھے، تمام 30میزائل فردو جوہری تنصیبات میں درست نشانے پر لگے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یقین ہے فردو جوہری تنصیب میں سب کچھ ختم ہوچکا ہے، نیوریارک ٹائمز اپنی خبروں میں بری طرح ناکام ہوا ہے، ایران جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرسکتا، فیک نیوز پھیلانے والوں کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔