امارات میں جولائی کےلیے پٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئے نرخوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں جمعہ 30 جون کو جولائی 2023 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرول سپر98، سپیشل 95، ای پلس اور ڈیزل کے نرخ بڑھیں گے۔

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق سنیچر یکم جولائی سے ہوگا۔‘
پیٹرول سپر 98 جولائی میں 3.00 درہم فی لٹر ملے گا۔ جون میں اس کی قیمت 2.95 درہم فی لٹر تھی۔
سپیشل 95 جو جون میں 2.84 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت 2.89 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 اضافے کے بعد اب 2.81 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ جون میں 2.76 درہم فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔
ڈیزل کی نئی قیمت 2.76 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت جون میں 2.68 درہم فی لٹر مقرر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔