عید الاضحی تعطیلات کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ مسافر دبئی ایئرپورٹ پہنچے

دبئی میں ریزیڈنسی اور غیرملکی امور کے ادارے کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد المری کہا ہے کہ ’عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 167 مسافر دبئی پہنچے اور یہاں سے روانہ ہوئے‘۔

الامارات الیوم کے مطابق المری نے کہا کہ ’سال رواں کے شروع سے اب تک 9 ملین افراد نے ’سمارٹ گیٹس‘ کا استعمال کیا‘۔‘

المری نے بتایا کہ ’عید اور موسم گرما کی تعطیلات کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر بہت زیادہ مسافر گزشتہ ہفتے سے آنا شروع ہوچکے ہیں۔ ان کی آمد ورفت کو جدید ٹیکنالوجی کے تحت سمارٹ گیٹس کے ذریعے آسان بنا رہے ہیں‘۔

المری کا کہنا تھا کہ ’مسافروں کی آمد ورفت کو مزید بہتر اور آسان بنانے کے لیے نئے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔