جی سی سی ممالک منشیات سے نمنٹے کےلیے کوششیں کررہے ہیں

خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سکیریٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ ’جی سی سی ممالک غیر قانونی منشیات سے نمٹنے کےلیے کوششیں کررہے ہیں‘۔

جی سی سی کے سکریٹری جنرل منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کررہے تھے جو ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’منشیات کے خلاف جنگ کےلیے موثر بین الاقوامی تعاون کے ساتھ حکومتی اور سول ایجنسیوں اور افرادی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے‘۔

جاسم البدیوی نے کہا کہ’ جی سی سی ممالک سمگلروں کی نقل وحرکت روکنے، منشیات کی طلب اور رسد کو محدود کرنے کا میکانزم قائم کرنے کےلیے کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کےلیے پر عزم ہیں‘۔

جی سی سی کے سکیریٹری جنرل نے کہا کہ’ خلیجی تعاون کونسل نے منشیات کے عادی افراد کو علاج اور انہیں معاشرے میں دوبارہ شامل کرنے میں ان کی مدد کرنے کی کوشش کی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’2008 میں منشیات کے خلاف جنگ کےلیے جی سی سی کریمنل انفارمیشن سینٹر کا قیام منشیات سمگلنگ کے انسداد کےلیے مشترکہ کوششوں کی ایک مثال ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔