ولی عہد کا دلہن کے ہمراہ عید کی مبارکباد دینے کا خوبصورت انداز
اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم نے عید الاضحی کی مبارکباد کے ساتھ اپنی اور اپنی اہلیہ شہزادی رجوۃ الحسین کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ تصویر میں پرسکون اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصویر کے کپیشن میں شہزادے نے لکھا ہے کہ میری اور رجوۃ کی جانب سے آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید الاضحی مبارک۔
واضح رہے کہ اردن کے ولی عہد 28 سالہ الحسین بن عبداللہ اور ان کی 29 سالہ دلہن سعودی ماہر تعمیرات رجوۃ کی شادی یکم جون 2023 کو انجام پائی تھی۔
شہزادی رجوۃ نے شادی کے موقع پر معروف لبنانی فیشن ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس کلاسک سفید گاؤن زیب تن کیا تھا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی حالیہ تصویر میں شہزادہ حسین بن عبداللہ نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے جب کہ شہزادی رجوۃ نے سرخ پھولوں سے آراستہ کریم کلر گول گلے کی شرٹ پہن رکھی ہے۔
آرام دہ اور پرسکون لباس میں شاہی جوڑے کی جانب سے شائع کی گئی اس تصویر میں ان کی نئی زندگی کا ایک مختلف اور خوبصورت رخ دکھایا گیا ہے۔