حجاج کی واپسی کا آغاز، پہلی تین پروازیں آج پاکستان پہنچیں گی

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز آج اتوار سے ہو رہا ہے۔

وزارت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج وطن واپس پہنچیں گے۔ یہ پروازیں جدہ سے کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد پہنچ رہی ہیں۔

بیان کے مطابق جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا۔
ترجمان نے کہا کہ 38 ہزار حجاج کو مکہ سے مدینہ منورہ بھجوایا جا رہا ہے، حجاج کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ روانگی کا آغاز پانچ جولائی سے ہو گا۔
بیان کے مطابق مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا۔
جبکہ دسری جانب مناسک حج کے اختتام پر منیٰ کی عارضی بستی ویران ہو گئی ہے۔ حجاج اب اپنے وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔
حجاج کے چہروں پر فریضہ حج کی ادائیگی پر خوشی کے ساتھ مکہ مکرمہ کوالوداع کہنے پر اداسی کے آثار بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
حج 2023 کامیابی سے مکمل ہونے پر حجاج کی اپنے وطن واپسی کا پروگرام شروع ہوگیا ہے جس کے تحت لاکھوں حجاج کی مرحلہ وار واپسی ہوگی۔
وہ حجاج جن کی آمد جدہ کے حج ٹرمنل پرہوئی تھی ان کی روانگی مدینہ منورہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے ہوگی جبکہ قبل از حج براہ راست مدینہ منورہ آنے والے حجاج کی واپسی جدہ حج ٹرمنل کے ذریعے کی جائے گی۔
مدینہ منورہ اور جدہ کے علاوہ طائف ایئرپورٹ پر بھی حج کاؤنٹرز کھول دیے گئے ہیں جہاں سے مرحلہ وار حجاج کی واپسی عمل میں لائی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔