متحدہ عرب امارات میں نئے ٹیکسی کرایوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے ٹیکسی کرایوں کا اعلان کردیا، جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک ایڈوائزری میں عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے امارت کے لیے ہر کلومیٹر کے لیے ٹیکسی کا کرایہ 1.82 درہم مقرر کیا ہے، یہ شرح جو جولائی کے پورے مہینے میں لاگو رہے گی، پچھلے مہینے کی 1.81 درہم فی کلومیٹر کے حساب سے 1 فلس زیادہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلی متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی کی جانب سے ماہ کے نرخوں کے اعلان کے ایک دن بعد ہوئی ہے، یہ آپ کی گاڑی کی قسم پر منحصر ہے، جولائی میں پیٹرول کا پورا ٹینک حاصل کرنے پر آپ کی قیمت گزشتہ ماہ کے مقابلے 2.55 درہم سے 3.70 درہم کے درمیان ہوگی۔

خیال رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایشیا میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں دو اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

اوپیک پلس کا کہنا تھا کہ 2024ء سے پیداوار میں مزید ایک اعشاریہ چار ملین بی پی ڈی کی کمی آئے گی، اوپیک پلس دنیا کے خام تیل کا تقریبا چالیس فیصد پیدا کرتا ہے، اس کے فیصلوں کا تیل کی قیمتوں پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے، سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوپیک معاہدے کے تحت جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا ہے، سعودی عرب نے اوپیک پلس معاہدے کے حصے کے طور پر اپنی پیداوار میں نمایاں کٹوتی کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔