امارات میں غیر قانونی اوورٹیکنگ خلاف ورزیوں کے خلاف انتباہ

پکڑے جانے والوں کو 3 ہزار درہم تک جرمانے اور ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی و بلیک پوائنٹس کا سامنا کرنا ہوگا

متحدہ عرب امارات میں پولیس نے ایک نئی مہم میں متعدد غیر قانونی اوورٹیکنگ خلاف ورزیوں کے خلاف انتباہ جاری کردیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق عجمان پولیس نے غیر قانونی اوور ٹیکنگ کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا ہے کیوں کہ یہ ایک سنگین ٹریفک خلاف ورزی ہے جس کی سزا بھاری جرمانے کے ساتھ ہے، مہم کے دوران پولیس نے خبردار کیا ہے کہ غلط طریقے سے اوور ٹیک کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو 3 ہزار درہم تک جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک سال کے ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی اور جرم پر بلیک پوائنٹس کا بھی سامنا کرنا ہوگا، اپنی آگاہی مہم میں حکام نے اوور ٹیکنگ کے درج ذیل تین غلط طریقوں پر روشنی ڈالی جن سے ڈرائیور کو جرمانہ ہو سکتا ہے؛

>> سڑک کے کنارے پر اوورٹیکنگ
1,000 درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹس
>> خطرناک طریقے سے سڑک پر چلنا
600 درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹس
>> ممنوعہ جگہوں پر اوور ٹیک کرنے والے ڈرائیور
3 ہزار درہم جرمانہ اور ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی
معلوم ہوا ہے کہ جون تک جاری رہنے والی آگاہی مہم بعنوان ‘نو ٹو رانگ اوور ٹیکنگ’ ایمریٹس میں روڈ سیفٹی کو بڑھانے کے لیے وزارت داخلہ کی کوششوں کا حصہ ہے، محکمہ ٹریفک اور پٹرولز کے ڈائریکٹر میجر الفلاسی نے زور دیا ہے کہ اوور ٹیکنگ کے قوانین پر عمل نہ کرنے سے سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جو جانوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں، نئی مہم ہر وقت ٹریفک قوانین کی تعمیل کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، ڈرائیوروں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ داخلی اور خارجی دونوں سڑکوں پر قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور رفتار کی حد کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے بنائے گئے دیگر قوانین کی پابندی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔