امارات میں مقیم نیٹ فلکس شائقین کے لیے بری خبر۔۔۔ نیٹ فلکس انتظامیہ نے آج سے بڑی پابندی لگا دی

متحدہ عرب امارات کے رہائشی آج سے نیٹ فلکس اکاؤنٹس کے پاس ورڈز شیئر نہیں کر سکیں گے کیوں کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے یو اے ای میں پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت ختم کردی۔ خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ آج سے متحدہ عرب امارات کے رہائشی اپنے گھروں کے باہر نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئر نہیں کرسکیں گے، اسٹریمنگ پلیٹ فارم کا پاس ورڈ شیئرنگ کریک ڈاؤن باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات تک پہنچ چکا ہے، کسٹمر سروس کے نمائندے نے تصدیق کی کہ یہ پابندی آج سے نافذ العمل ہے، جس کے تحت اب صرف ایک ہی گھر میں رہنے والے ممبر پاس ورڈ شیئر کر سکتے ہیں اور ایک ہی اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر اسے سڑک کے پار کسی گھر میں استعمال نہیں کیا جا سکتا، پابندی پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پلیٹ فارم میں وائی فائی نیٹ ورک اور ڈیوائسز کا آئی پی ایڈریس نوٹ کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح بھارت میں بھی نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج سے پاس ورڈ کا اشتراک ختم کر دیا ہے، اس پالیسی کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے، نیٹ فلکس ایسے صارفین کو ای میلز بھیج رہا ہے جو بھارت میں اپنے گھر سے باہر کے لوگوں کے ساتھ اپنے اکاؤنٹس کا اشتراک کر رہے ہیں۔ میش ایبل ویب سائٹ سے معلوم ہوا ہے کہ پاس ورڈ کے اشتراک پر پابندیاں پہلے 100 سے زائد ممالک میں لاگو کی گئی تھیں، جن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، سنگاپور، میکسیکو اور برازیل جیسی اہم مارکیٹیں شامل ہیں، مئی کے شروع میں اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی انتظامیہ نے نے کہا تھا کہ وہ اپنی سب سے بڑی مارکیٹ امریکہ میں غیر قانونی پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رہا ہے، جس کے ذریعے اپنے گھر والوں سے باہر دوستوں اور خاندان کے ساتھ اپنے لاگ ان کا اشتراک کرنے والے صارفین کو اس عمل سے روکنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔