فلائی دبئی نے ایک ماہ کیلئے کرایوں میں کمی کردی

31 جولائی سے 31 اگست تک سفر کرنے والوں کو سستے ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے ایک ماہ کیلئے کرایوں میں کمی کردی۔ الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی نے 31 جولائی سے 31 اگست تک سفر کرنے والوں کو سستے ٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ پیشکش 20 ہوائی اڈوں کے لیے فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت صلالہ کے لیے سیاحتی کلاس کے ٹکٹ کی قیمت 1050 درہم اور بزنس کلاس کے لیے 4 ہزار 650 درہم مقرر کی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ مصر کے شہر سکندریہ کے لیے اکانومی کلاس کا ٹکٹ 1080 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 3 ہزار 200 درہم میں دستیاب ہوگا، تبلیسی کے لیے سیاحتی کلاس کا کرایہ 1350 اور بزنس کلاس کے ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار 500 ریال رکھی گئی ہے، اٹلی کے شر کاتانیا کے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 2 ہزار 700 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 11 ہزار درہم میں دستیاب ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ باکو کے لیے سیاحتی کلاس کے ٹکٹ کی قیمت 1450 اور بزنس کلاس کا کرایہ 7 ہزار 100 درہم رکھا گیا ہے، اس پیشکش کے تحت تھائی لینڈ کے کراوی کے لیے سیاحتی کلاس کا 1800 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 7 ہزار درہم ہے، میلانو کے لیے سیاحتی کلاس کا 2160 اور بزنس کلاس کا 12 ہزار درہم میں ملے گا۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنیوں اور ٹریولنگ ایجنسیوں کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے لیے سپیشل آفرز بھی دی گئی ہیں، ان سیاحتی پیکیجز کی شروعات موسم گرما سے ہوکر ستمبر کے آغاز تک جاری رہیں گی، سیاحتی پیکیج 1700 درہم سے شروع کیے گئے ہیں جن میں فضائی ٹکٹ اور ہوٹل میں رہائش شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔