امارات کے رہائشیوں کو پولیس کی سخت وارننگ جاری۔۔ سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے کے ساتھ بلیک پوائنٹس بھی دیئے جائیں گے
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی پولیس نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور سڑکوں پر کچرا پھینکنے سے گریز کریں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹریفک قانون کے آرٹیکل 71 کے مطابق سڑک پر کچرا پھینکنے پر 1000 درہم جرمانہ اور خلاف ورزی کرنے والے کو 6 بلیک پوائنٹس ہو سکتے ہیں۔
گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بند ڈبوں میں کچرا پھینک کر اپنے ماحول کو آلودہ کرنے سے گریز کریں۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ وہ غیر ذمہ دارانہ رویے سے بچنے کے لیے گاڑی چلانے والوں کو تعلیم دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔
اتھارٹی بہترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق سبز جگہوں اور خوبصورت گلیوں کو برقرار رکھنے اور بنانے کی بھی کوشش کر رہئ ہے۔
ابوظہبی پولیس نے یہ بھی کہا کہ قانون کے نفاذ میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور اس طرح کے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔