امارات میں ستمبر کیلئے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات نے ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جمعرات کو ستمبر 2023ء کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سپر 98 پیٹرول کی قیمت جو اگست میں 3.14 درہم فی لیٹر تھی، ستمبر میں اس کے مقابلے میں یہ قیمت 3.42 فی لیٹر ہوگی جب کہ اسپیشل 95 کی قیمت گزشتہ ماہ 3.02 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں آئندہ مہینے کیلئے 3.31 درہم فی لیٹر کردی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کے شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکی رہائشیوں کو ای پلس کیٹیگری کے پٹرول 3.23 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جس کی اگست میں قیمت 2.95 درہم فی لیٹر تھی جب کہ ڈیزل کی قیمت ستمبر کے مہینے کے لیے 3.40 فی لیٹر درہم رکھی گئی ہے جو اگست کے مہینے میں 2.95 درہم فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا

بتایا جارہا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایشیا میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ چکی ہے، اوپیک پلس دنیا کے خام تیل کا تقریبا چالیس فیصد پیدا کرتا ہے، اس کے فیصلوں کا تیل کی قیمتوں پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے، سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوپیک معاہدے کے تحت جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا، سعودی عرب نے اوپیک پلس معاہدے کے حصے کے طور پر اپنی پیداوار میں نمایاں کٹوتی کردی، اوپیک پلس کا کہنا ہے کہ 2024ء سے پیداوار میں مزید ایک اعشاریہ چار ملین بی پی ڈی کی کمی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔