دبئی میں مخصوص ڈرائیورز کیلئے فوری آن لائن پرمٹ کا اعلان

دبئی میں مسافر ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کے لیے فوری آن لائن پرمٹ کا اعلان کردیا گیا، یہ اقدام اجازت ناموں کے لیے آر ٹی اے کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے پیشہ ور مسافر ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کے لیے آن لائن پرمٹ حاصل کرنا آسان بنا دیا ہے، آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ پیشہ ور مسافر ٹرانسپورٹ ڈرائیور اب منظوری کے لیے 24 گھنٹے انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

آر ٹی اے کی پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی میں ڈرائیور کے امور کے ڈائریکٹر سلطان الاکراف نے بتایا کہ یہ اقدام آر ٹی اے کی پرمٹ کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی کا حصہ ہے، اس میں ٹیکسی ڈرائیور، لگژری گاڑیوں کے ڈرائیور اور اسکول بس ڈرائیور شامل ہیں، اجازت نامے کے حصول کے لیے اس آسان طریقہ کار میں الحاق شدہ کمپنی آر ٹی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے پرمٹ کے لیے درخواست دے گی اور ان کی جانب سے پرمٹ فیس ادا کی جائے گی جب کہ وہیں موجود ڈرائیور کو سمارٹ ڈیوائسز پر ’آر ٹی اے دبئی ڈرائیو ایپ‘ انسٹال کرنی ہوگی اور وہ ایپ پر پری رجسٹریشن مکمل کرے گا اور ایک بار جب الحاق شدہ کمپنی درخواست کا عمل طریقہ کار کے ساتھ مکمل کر لیتی ہے تو ڈرائیور کو فوری طور پر ’آر ٹی اے دبئی ڈرائیو ایپ‘ کے ذریعے ڈیجیٹل پرمٹ مل جاتا ہے، جو تمام قسم کے سمارٹ آلات پر دستیاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔