اسرائیل حماس جنگ : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پھر بڑھنے لگی

اسرائیل حماس جنگ کے بعد بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں اور لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 87 ڈالر 68 سینٹ پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل حماس جنگ کے بعد بین الاقوامی خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔

ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار اعشاریہ سات فیصد تک اضافہ ہوا، دوران ٹریڈنگ لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 3.10 ڈالر اضافے کے بعد 87 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل پرپہنچ گئی۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 3.26 ڈالر کا اضافہ ہوا اور قیمت 86 ڈالر 05 سینٹ پر جا پہنچی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈیا گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں تقریبا 11 فیصد کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد لندن برینٹ خام تیل 84 ڈالر سات سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل 82 ڈالراکتیس سینٹ پر آگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔