غزہ پر بمباری جاری، حماس کے 1500 عسکریت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں: اسرائیل

اسرائیلی فوج نے ملک کے جنوبی حصے پر بڑے پیمانے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے عسکریت پسندوں کی ایک ہزار 500 کے قریب لاشیں ملی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان رچرڈ ہیچ کا کہنا ہے کہ ’حماس کا کوئی عسکریت پسند گذشتہ رات سے اسرائیل میں داخل نہیں ہوا۔‘

اسرائیل نے اس سے قبل بتایا تھا کہ کشیدگی کے نتیجے میں اس کے 900 فوجی اور شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ فلسطینی حکام نے 700 ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی۔
اسرائیل کے وزیراعظم کی جانب سے عسکریت پسند تنظیم حماس کے خلاف جوابی کارروائی کے اعلان کے بعد منگل کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مرکز میں بمباری کی۔

چار دن سے جاری جنگ اب تک مجموعی طور پر 1600 جانیں لے چکی ہے اور اسرائیل کی سڑکوں اور گلیوں میں کئی دہائیوں میں پہلی بار گھمسان کا رن پڑا ہے جبکہ غزہ کے علاقے بھی ملبے کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔
حماس نے اس تنازعے کو بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر حملوں میں شہریوں کو وارننگ کے بغیر نشانہ بنایا گیا تو اسرائیلی قیدیوں کو مار دیا جائے گا۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس اور دیگر عسکریت پسند گروپوں نے 150 سے زائد فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے جنوبی حصے کا بڑے پیمانے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ترجمان رچرڈ ہیچ نے کہا کہ ’حماس کا کوئی جنگجو گذشتہ رات سے اسرائیل میں داخل نہیں ہوا حالانکہ ابھی بھی ایسا ممکن ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔