فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے ’قتلِ عام‘ ہے، اردوان
انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائی اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو ’قتلِ عام‘ کے مترادف قرار دے دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ میں اپنے جماعت کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ حماس کے حملے کے جواب میں غزہ پر اسرائیل کی بمباری ’قتلِ عام‘ ہے۔
ترکیہ صدر نے کہا کہ جنگ کی بھی اخلاقیات ہوتی ہیں اور اسرائیلی حملے ان کی خلاف ورزی ہے، لوگوں کو ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے روکنا اور گھروں پر بمباری کرنا جنگ نہیں ہے بلکہ قتلِ عام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کا حملہ فلسطینیوں کے خلاف برسوں کی ناانصافیوں کی وجہ ہے، امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
خیال رہے کہ ترکیہ ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت میں سامنے آتا رہا ہے اور یورپی یونین اور امریکا کی طرح حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار نہیں دیتا۔