دبئی میں چار اسرائیلی شہریوں پر چاقو سے حملے کی تردید

متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے چار اسرائیلی شہریوں پر چاقو سے حملے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق دبئی گورنمنٹ کے میڈیا آفس نے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں دبئی میں چار اسرائیلی شہریوں پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل رپورٹ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔‘

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ’تمام لوگوں کی سلامتی اور امن امارات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔‘
دبئی پولیس نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ گمراہ کن خبروں اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں اور سرکاری ذرائع سے درست معلومات حاصل کیا کریں۔
یاد رہے کہ امارات میں جعلی خبریں پھیلانا ایک سنگین جرم ہے جس پر ایک لاکھ درہم تک جرمانہ اور قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔