شارجہ میں 14 ملین درہم مالیت کی نشہ آور اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

متحدہ عرب امارات شارجہ میں محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر کرنل ماجد العسم نے کہا ہے کہ’ شارجہ پولیس نے منشیات کی سمگلنگ کی بین الاقوامی کوشش ناکام بنائی ہے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق کرنل ماجد العسم نے بتایا ’پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ ایک بین الاقوامی گروہ امارات میں نشہ آور اشیا پھیلانے اور اس کی فروخت کے لیے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہا ہے

گروہ میں عرب اور ایشیائی ممالک کے 32 افراد شامل تھے۔ ایک پڑوسی ملک کے راستے منشیات سمگل کی جارہی تھی۔ مارکیٹ ویلیو 14 ملین درہم کے لگ بھگ تھی۔ سمگلنگ کی کوشش برادر پڑوسی ملک کے سیکیورٹی اہلکاروں کے تعاون سے ناکام بنائی گئی۔

کرنل ماجد العسم کا کہنا تھا’ شارجہ پولیس نے بین الاقوامی گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے پچاس کلو حشیش اور 49 لیٹر سیال کرسٹل برآمد ہوا‘۔
’پوچھ گچھ سے پتہ چلا ملزم امارات سے باہر موجود گروہ کے سرغنہ سے ہدایات لے رہے تھے۔ گروہ میں مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔ گروہ کےافراد پڑوسی ریاست میں ایک گودام کرایے پر لے کر نشہ آور اشیا ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کررہے تھے‘۔

پوچھ گچھ کے بعد گروہ کے دیگر ارکان کو بھی حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 11 لاکھ 70 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر نے بتایا’ بین الاقوامی گروہ نے منشیات کی سمگلنگ کے لیے دو نئے طریقے استعمال کیے۔ گروہ نےغیر قانونی طریقے سے نشہ آور اشیا کو ملک میں داخل کرنے کے لیے کسٹم کلیئرنس کمپنی کی خدمات حاصل کیں تاکہ کسٹم حکام کو شک نہ ہو‘۔
’دوسرا طریقہ یہ اختیار کیا گیا کہ شارجہ آنے والی ایک گاڑی کے خفیہ خانوں میں سیال کرسٹل چھپا کر لائی گئی تاہم انسداد منشیات کے اہلکاروں نے یہ کوشش بھی ناکام بنا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔