امارات میں فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم جاری، 26 سینٹر قائم

متحدہ عرب امارات میں فلسطینیوں کےلیے امدادی مہم جاری ہے۔ 26 سینٹر ملک کے مختلف علاقوں میں عطیات اور امدادی سامان جمع کررہے ہیں۔

الامارات الیوم کے مطابق امدادی مہم عالمی خوراک پروگرام کے تعاون اور وزارت خارجہ، سماجی بہبود کی وزارت کے ساتھ مل کر چلائی جارہی ہے۔
اماراتی شہری اور مقیم غیر ملکی غزہ پٹی میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکر کررہے ہیں۔

غزہ پٹی کی تقریبا پچاس فیصد آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔ بچوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔
اماراتی ہلال احمر نے ابوظبی میں عطیات جمع کرنے کےلیے بارہ سینٹر قائم کیے ہیں۔
چھ سینٹر راس الخیمہ، دو دبئی، ایک شارجہ، ایک الفجیرہ، ایک ام القوین اور ایک عجمان میں قائم کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔