اماراتی صدر سے جاپانی وزیراعظم کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر بات چیت

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے بدھ کو جاپانی وزیراعظم نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
غزہ پٹی میں بگڑتی ہوئی خطرناک صورتحال، انسانی مسائل اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کے مطابق غزہ پٹی کے باشندوں کے مکمل تحفظ کے لیے ترجیحی امور پر بات چیت کی۔
غزہ میں جنگ بندی، انسانی حالات میں مزید بگاڑ کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات اور اپنی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماوں نے ادویہ اور امدادی سامان پہنچانے کے لیے فوری انسانی راہداریاں کھولنے کے لیے سفارتی مہم تیز کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے انسانی تنظیموں کو اپنا کام کسی رکاوٹ کے بغیر کرنے کے لیے موقع فراہم کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔
فریقین نے مبنی برانصاف جامع امن کے قیام، کشمکش کا دائرہ وسیع کرنے سے روکنے اور مشرق وسطی کو مزید تشدد اور عدم استحکام سے بچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے رشتوں اور مشترکہ کوششوں کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعلقات کوعروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے جامع سٹراٹیجک شراکت اور گہرے تاریخی تعلقات کے دائرے میں دو طرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔