شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات ختم ہوگئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات میں اہم سیاسی امور پر غور کیا گیا جبکہ حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے ہدایات لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا شہباز شریف کو مفاہمت کا مشورہ
وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جاری مذاکراتی عمل سے متعلق تازہ صورتحال سے سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ دونوں نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر بھی غور کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات پر بھی غور کیا گیا۔