پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ مصر پہنچ گئی
اسلام آباد : پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ مصر پہنچ گئی ، امدادی سامان میں 1 ہزار خیمے،4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سےغزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے بھیجی گئی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی، امدادی کھیپ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کی کاوش سے بھیجی گئی۔
امداد لے جانے والے طیارےنےالعریش ائیرپورٹ پر لینڈ کیا ،جہاں مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نےامدادی سامان مصری ہلال احمر کے حوالے کیا۔
العریش ائیرپورٹ غزہ کی سرحدسےصرف40کلومیٹرکےفاصلے پرہے، مصری ہلال احمرپاکستان کی طرف سےبھیجی گئی اشیاغزہ تک پہنچائے گی۔
پاک فوج کی جانب سےخیموں، کمبل اورادویات پر مشتمل 81 ٹن امدادی بھجوائی گئی ہے ، امدادی سامان میں 1 ہزار خیمے،4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں، پاکستان مشکل کی گھڑی میں مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔