مصر سے رفح راہداری کے ذریعے امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل
مصر کی مقامی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے ٹرک رفح راہداری کے ذریعے غزہ میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
اس امدادی قافلے میں 20 ٹرک ہیں جو ادویات، طبی سامان اور خوراک کی محدود مقدار لے جا رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس سے قبل مصر کی مقامی میڈیا نے کہا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے ٹرکوں کے داخلے کے لیے رفح راہداری کھولنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی ویڈیوز میں امدادی ٹرکوں کو راہداری کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے ظاہر ہے کہ یہ تمام تیاری ٹرکوں کو مصر سے غزہ داخل ہونے کی اجازت کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔
اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کہا ہے کہ غزہ مصر سرحد ممکنہ طور پر آج سنیچر کو کھل جائے گی اور اس اقدام سے شاید غیرملکیوں کو بھی غزہ چھوڑنے کا موقع مل جائے۔
سوشل میڈیا پوسٹ پر امریکی سفارتخانے نے کہا کہ انہیں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق رفح راہداری صبح دس بجے کھل جائے گی۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا ’ہمیں نہیں معلوم کہ یہ غیرملکی شہریوں کے غزہ سے نکلنے کے لیے کب تک کھلی رہے گی