سعودی ولی عہد اور امریکی سینیٹر میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں غزہ میں جاری فوجی کشیدگی کے حوالے سے بھی بات ہوئی جس میں کشیدگی کو فوری طور پر روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ضرورت پر زوردیا گیا تاکہ علاقائی اور عالمی سلامی اور امن پر خطرناک اثرات سے بچا جاسکے۔

سعودی ولی عہد نے فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر قیام امن اور استحکام کی ضرورت کو اجاگرکیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اورامریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر مملکت اور رکن کابینہ قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے ۔
دوسری جانب سے ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن سینیٹر بین کارڈن، سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی ریاست رہوڈ آئی لینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن سینیٹرجیک ریڈ اور دیگر اعلی عہدیدار شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔