متحدہ عرب امارات نے مسافروں کیلئے نئی ایپ متعارف کروادی

متحدہ عرب امارات نے ملک سے باہر سفر کرنے یا یو اے ای آنے والے مسافروں کیلئے نئی ایپ متعارف کروادی، جس کے ذریعے رہائشی و شہری سفر سے پہلے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے بارے میں بتاسکیں گے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہری، غیرملکی رہائشی اور سیاح جو 60 ہزار درہم سے زائد مالیت کی نقدی، سونا، زیورات، ہیرے اور دیگر قیمتی سامان سفر کے دوران اپنے ہمراہ لاتے یا یو اے ای سے لے کر جاتے ہیں

وہ ’افصح‘ ایپ کے ذریعے اس کے بارے میں بتاسکیں گے کیوں کہ اماراتی قانون کے تحت متحدہ عرب امارات آنے یا یہاں سے باہر جانے والے تمام مسافروں کے لیے 60 ہزار درہم سے زیادہ یا اس کے مساوی کسی دوسری کرنسی کی رقم، مالیاتی اثاثوں، قیمتی دھاتوں یا پتھروں کے بارے میں کسٹم افسران کو بتانا لازمی ہے، یہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے اور باہر جنے والے تمام رہائشیوں اور سیاحوں پر لاگو ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔