مزید 6 ممالک کیلئے آن لائن سعودی سیاحتی ویزے کی سہولت

سعودی ٹورازم اتھارٹی نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی وزٹ ویزے کی سہولت فراہم کردی، جس کے بعد سعودی عرب کے سیاحتی وزٹ ویزے آن لائن حاصل کرنے والے ممالک کی تعداد 63 ہوگئی۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی ٹورازم اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ترکیہ، تھائی لینڈ، پانامہ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سیشلز اور ماریشس کے شہری بھی آن لائن سیاحتی وزٹ ویزہ حاصل کرسکیں گے، ویزہ ہولڈر ’روح السعودیہ پورٹل‘ سے اہم معلومات، پیکیج اور مملکت کے تمام علاقوں کے حوالے سے سیاحتی پروگرام معلوم کرسکیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ سعودی عرب نے سیاحتی وزٹ ویزے کا اجراء پہلی بار ستمبر 2019ء میں کیا تھا اس پر سیاحت کے علاوہ عمرہ اور مملکت میں ہونے والی کانفرنس، نمائش اور پروگرام میں بھی شرکت کی جاسکتی ہے، 2019ء سے اب تک لاکھوں افراد وزٹ ویزے حاصل کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔