امدادی سامان کا 19 ٹرکوں پر مشتمل دوسرا قافلہ رفح کراسنگ سے غزہ کی طرف روانہ

امدادی ٹرکوں کا دوسرا قافلہ اتوار کو مصر کی رفح سرحدی کراسنگ سے غزہ کی پٹی کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی طرف سے طبی اور غذائی سامان لے جانے والے کل 19 ٹرکوں کا معائنہ کیا گیا۔

ضروری امدادی سامان کے 20 ٹرکوں کا پہلا قافلہ سنیچر کے روز غزہ میں داخل ہوا تھا۔
اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیلی سرزمین پر حملے کے جواب میں غزہ کی مکمل ناکہ بندی کر دی تھی اور فضائی حملے شروع کر دیے تھے۔ رفح کراسنگ کچھ ہی دیر بعد بند کر دی گئی تھی، اور غزہ پر بمباری سے سڑکوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 100 ٹرکوں کی فوری ضرورت ہوگی۔ تنازع شروع ہونے سے پہلے روزانہ کئی سو ٹرک غزہ میں پہنچ رہے تھے۔
اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے سنیچر کے روز روئٹرز کو بتایا کہ ’معائنے کے نظام کو تیار کرنے پر کام جاری ہے، جس کے تحت اسرائیل کھیپ کی جانچ کر سکتا ہے لیکن امداد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا ضروری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔