اسرائیلی حملوں سے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کی سروس معطل

اسرائیل نے اتوار کی صبح فضائی حملوں کے ذریعے جنگ زدہ شام کے دو اہم ہوائی اڈوں دمشق اور حلب کو سروس سے محروم کر دیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ وزارت ٹرانسپورٹ نے یہاں اترنے والی پروازوں کو لطاکیہ ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

اسرائیلی حملوں کی وجہ سے دارالحکومت دمشق اور شمالی شہر حلب کے ائیرپورٹس کو پروازوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

یہ دوسری بار ہے کہ جب اسرائیل اور حماس کے تنازع میں شام کی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنایا گیا ہے۔
شام کے فوجی ذرائع نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کو صبح 5:25 کے قریب اسرائیلی فوج نے دمشق اور حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دمشق ائیرپورٹ پر ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں ایئرپورٹس کے رن ویز اسرائیلی فضائی حملے کے باعث ہونے والے نقصان کی وجہ سے ناقابل استعمال ہو گئے ہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ان ائیرپورٹس کی پروازوں کا رخ شام کے الاذقیہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
فوجی ذرائع نےواضح کیا ہے کہ یہ حملے ایک ہی وقت میں الاذقیہ شہر کے مغرب میں بحیرہ روم اور مقبوضہ شام میں گولان کی سمت سے ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں بھی اسرائیل نے حلب ائیرپورٹ کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا جس سے رن وے متاثر ہوا اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔