امارات میں غزہ کے لیے امدادی مہم میں ساڑھے تین ہزار رضاکار شریک

متحدہ عرب امارات میں ہلال احمر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برائے مقامی امور راشد المنصوری نے کہا ہے کہ’ ابوظبی میں غزہ کے متاثرین کےلیے امدادی سامان کے مزید تیرہ ہزار پارسل تیار کیے گئے ہیں‘۔

الامارات الیوم کے مطابق انہوں نے کہا ’عطیات مہم کے دوسرے ہفتے کی سرگرمیوں میں ساڑھے تین ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا‘۔

راشد المنصوری نے کہا کہ ’عطیات مہم پورے ملک میں غیر معینہ مدت تک چلائی جائے گی‘۔
ہلال احمر ٹیلیفونک پیغامات اور بینک اکاؤنٹ پرعطیات اور رضاکار گروپوں سے مزید امدادی سامان بھی وصول کرتا رہے گا۔عطیات کی وصولی کے لیے 26 سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا’ رفح چیک کراسنگ کھلنے اور متاثرین تک امدادی سامان کی ترسیل کی شروعات کے بعد مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں رضاکارانہ عمل میں تیزی آئے گی‘۔
’ امارات میں موجود مقیم غیرملکیوں اور مقامی شہریوں نے عطیات مہم میں بھرپور حصہ لیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔