غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں گلف کارپوریشن کانفرنس( جی سی سی) اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (ASEAN) کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
محمد بن سلمان نے جارحیت روکنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔
سعودی ولی عہد نے بتایا کہASEAN ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔