امارات کے صدر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

متحدہ عرب امارا ت کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کو ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔

غزہ کے بحران کے باعث متاثر شہریوں کی انسانی ضروریات کی فراہمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے الشاطی محل میں ملاقات کے د وران اماراتی صدر کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

اماراتی صدر اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے غزہ کے شہریوں کی سلامتی اور کشیدگی میں کمی کےلیے کی جانے والی علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا۔

غزہ میں دھماکہ خیز انسانی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے امدادی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی میں مستحکم جامع اور مبنی بر انصاف امن کے حوالے سے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت، امارات اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔