پاکستان اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کا طویل مدتی معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کا طویل مدتی معاہدہ طے پا گیا، روس کے ساتھ تیل خریداری کے کمرشل معاہدے کے تحت سالانہ 90 لاکھ میٹرک ٹن تیل درآمدکیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی کی جانب سے پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تاریخی معاہدہ طے پا جانے کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی نے تصدیق کی کہ تیل کی خریداری کیلئے پاکستان اور روس کے درمیان طویل مدتی معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کی مدت 2 سال ہو گی۔ جبکہ انہوں نے جمعرات کے روز جمعرات کو نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ بریفنگ میں کہا کہ روس کے ساتھ تیل خریداری کا کمرشل معاہدہ ہوچکا جس کے تحت سالانہ 90لاکھ میٹرک ٹن تیل درآمد کریں گے۔

امید ہے روسی خام تیل مارکیٹ سے 10سے 15 ڈالر فی بیرل سستا پڑے گا۔ روس سے تیل 60 ڈالرز تک کی قیمت میں خریدا جائے گا۔ گیس مہنگی کیے جانے کے حوالے سے نگران وزیر نے بتایا کہ ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اب اسے حتمی منظوری کے لئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرولیم سیکٹر میں گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا جو ایک بڑی کامیابی ہے، گیس سیکٹر میں گزشتہ چند سالوں میں گردشی قرضہ 400 ارب روپے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔