تمام اسلامی ممالک اسرائیلی سے تعلقات ختم اور مصنوعات پر پابندی لگائیں
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی مظالم پر عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، اسرائیل کی جارحانہ حملے میں فلسطین کے اسپتال اور مساجد بھی محفوظ نہیں ہیں۔
پاکستان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ غزہ پر حملے بین الاقوامی، انسان دوست بلکہ جنگی اصولوں کے بھی منافی ہیں، اسرائیل کی بربریت پہلے سے زیادہ بے رحم اور وسیع پیمانے پر ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی اسلامی ممالک نے اسرائیل سے تعلقات استوار کیے انہیں ختم کریں، اسرائیلی پروڈکٹس پر پابندی لگائیں اور اقتصادی تعلقات ختم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسلامی ممالک اپنے بارڈرز کھولیں تاکہ فلسطینیوں کی امداد ہو سکے، فلسطین پر اسلامی ممالک نے جو موقف اپنایا وہ اچھا ہے مگر ناکافی ہے، ہم پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔