پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا: اماراتی قونصل جنرل

کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ان کا ملک اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔‘

وہ بدھ کو مائیکرو فنانس بینک کے نومنتخب صدر محمد عیسٰی الطاہری کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔

اپنی رہائش گاہ پر دیے گئے عشائیے سے خطاب میں انہوں ںے مزید کہا کہ ’مائیکرو فنانس بینک کے نومنتخب صدر محمد عیسٰی الطاہری جیسی تجربہ کار شخصیت کی تعیناتی پاکستانی معیشت کے لیے خوش آٸند ثابت ہوگی۔‘

عشائیے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلٰی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سمیت معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی معیشت کی بحالی و مضبوطی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’متحدہ عرب امارات، پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر رہا ہے۔‘
بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق ’انہوں نے گورنر اور وزیراعلٰی سندھ سمیت دیگر وزرا اور مختلف کاروباری شخصیات کے ساتھ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔‘
یو اے ای کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ’جلد ہی پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔