امارات ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے گا

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کے پورے خطے میں پھیلنے کے بارے میں خبر دار کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کےلیے اپنی کوششوں کو اجاگر کیا ہے۔

الشرق الاوسط کے مطابق اماراتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نورۃ الکعبی نے جمعے کو ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ایسے عالم میں جبکہ ہم غزہ جنگ بند کرانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کا خطرہ نظر انداز نہیں کرسکتے۔ خطے میں جنگ کا ٹمپریچر کم کرنا ہوگا جو ابال کی حد تک پہنچ چکا ہے

انہوں نے کہا کہ ’جنگ کا خطرہ غزہ سے پورے علاقے میں پھیلنے کا خطرہ اور مزید کشیدگی کا امکان حقیقی ہے۔ انتہا پسند تنظیمیں صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنے نظریات کے فروغ کے لیے کام کررہی ہیں‘۔

اماراتی وزیر نے کہا کہ’ شہریوں کے تحفظ اور جنگ کے فوری خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی‘۔

امارات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ غزہ کے ایک ہزار فلسطینی بچوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرے گا تاہم محصور غزہ سے فلسطینی بچوں کے امارات پہنچنے کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔