اماراتی صدر اور انڈین وزیراعظم میں رابطہ، غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

امارات کی خبر رساں اایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران مشرق وسطی کی تازہ صورتحال خصوصا غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کی شدت اور فوجی کشیدگی کے بعد خطے پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نے ایک پائیدار مبنی بر انصاف اور ایسے جامع امن کے قیام کے لیے واضح روڈ میپ کے لیے فوری سفارتی مشن کی ضرورت پر بات چیت کی جو خطے کے امن واستحکام کے تحفظ کا ضامن بنے،خطےکو تشدد کا دائرہ وسیع ہونے اور مزید بحرانوں کا شکار ہونے سے بچائے۔
امارات کے صدر نے اس سلسلے میں غزہ کےشہریوں کے بگڑتے ہوئے انسانی حالات اور ان کی جانوں کی سلامتی کےلیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے غزہ کے باشندوں تک امدادی سامان کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے اور انسانی تنظیموں کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیے جانے پر زور دیا۔
اماراتی صدر اور انڈین وزیر اعظم نے مشترکہ کوششوں اور تعاون کے مختلف پہلووں پر بھی بات چیت کی جن سے فریقین کے مفادات پورے ہوں، دونوں ملکوں میں پائیدار اور جامع ترقی کا سلسلہ آگے بڑھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔