دبئی میٹرو بلیولائن کی تعمیر کا اعلان‘ 14 نئے اسٹیشن بنائے جائیں گے

دبئی نے میٹرو ٹرین سروس میں توسیع کرتے ہوئے نئی 30 کلومیٹر طویل بلیو لائن بنانے کا اعلان کر دیا، بلیو لائن منصوبے میں شمولیت کی خواہاں کمپنیوں کو اپنی تفصیلی بڈز 24 نومبر تک جمع کرانا ہوں گی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میٹرو میں بلیو لائن کے نام سے ایک نیا 30 کلومیٹر کا ٹریک شامل کیا جائے گا،

اس حوالے سے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت دبئی کی تیز رفتار اقتصادی اور شہری ترقی کو پورا کرنے کے مقصد سے بلیو لائن موجودہ ریڈ اور گرین میٹرو لائنوں کے درمیان ایک لنک فراہم کرے گی، اس کی کل لمبائی 30 کلومیٹر ہوگی جس میں سے 15.5 کلومیٹر زیر زمین اور 14.5 کلومیٹر زمین سے اوپر بنے گی۔

بتایا گیا ہے کہ بلیو لائن میں کل 14 اسٹیشن ہوں گے جن میں 7 زمین کی اوپری سطح پر تعمیر ہوں گے جس میں ایک مشہور اسٹیشن بنایا جائے گا، پانچ اسٹیشن زیر زمین بنیں گے جن میں ایک انٹرچینج اسٹیشن ہوگا اور دو ایلیویٹڈ ٹرانسفر اسٹیشن موجودہ سینٹر پوائنٹ اسٹیشن سے منسلک ہوں گے، اس منصوبے کی لاگت اور ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا، تاہم ممکنہ سپلائرز اور ٹھیکیداروں کے ٹینڈر میں 28 نئی ڈرائیور لیس ٹرینوں کی فراہمی کے ساتھ 60 ٹرینوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایک نئے ڈپو اور تمام متعلقہ اداروں کی تعمیر شامل ہے، اس کے علاوہ سڑکیں، یوٹیلیٹی ڈائیورژن کے کام اور دیگر سہولیات کی تعمیر بھی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔