’بہت ہو چکا‘، اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی مطالبہ کر دیا
اقوام متحدہ کے تمام بڑے اداروں کے سربراہان نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی میں ’انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بہت ہو چکا، اب یہ بند ہونا چاہیے۔
یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزین سمیت 18 اداروں کے سربراہان نے جنگ کے آغاز کے بعد دونوں طرف ہونے والے خوفناک نقصانات کو بیان کیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔
حماس کے زیرانتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جوابی حملوں میں اب تک نو ہزار 770 فلسطینی ہلاک کیے ہیں جو زیادہ تر عام شہری ہیں۔
اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 ہزار زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے