ابوظبی میں ’خطرناک ڈرائیوروں‘ کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

ابوظبی محکمہ ٹریفک نے خطرناک ڈرائیوروں کی خلاف ورزیاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے ریکارڈ کرنا شروع کردیں۔

الامارات الیوم کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ماتحت ’محفوظ شہر‘ سینٹر کے ڈائریکٹر انجینیئر احمد الشامسی نے کہا کہ ’شاہراہوں پر ’خطرناک ڈرائیور سسٹم‘ استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت خودکار نظام کے تحت خطرناک ڈرائیوروں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔ یہ کام خودکار طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیا جارہا ہے۔

الشامسی نے بتایا کہ ’محکمہ ٹریفک نے مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے نصب کردیے ہیں۔ ان کے ذریعے پتہ چل جاتا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کیا گیا یا نہیں۔ اس کے علاوہ ڈرائیوروں کے اچانک مڑ جانے یا فٹ پاتھوں کے کونے استعمال کرنے یا گاڑیوں کے درمیان ضروری فاصلہ نہ رکھنے جیسی سرگرمیاں نوٹ کی جاتی ہیں۔‘

الشامسی نے توجہ دلائی کہ ’ابوظبی ٹریفک پولیس گاڑیوں کی مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کی مدد لے رہا ہے۔ اس کے تحت زائد المیعاد پرمٹ والی گاڑیوں اور ٹرکوں ڈرائیوروں کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیاں پکڑی جارہی ہیں۔‘
ابوظبی محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ ’مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھ خلاف ورزیاں ایسی ہیں جو مہلک حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔ ان میں ڈرائیور کا اچانک مڑ جانا، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار نہ رکھنا، ڈرائیور کا شاہراہ سے توجہ ہٹ جانا (موبائل یا کسی اور وجہ سے)، ریڈ سگنل توڑنا، اطمینان کیے بغیر چھوٹی سڑک سے بڑی شاہراہ پر آجانا اور مقررہ رفتار کا خیال نہ رکھنا شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔