ایک اور ملک کا اسرائیل کیخلاف بڑا اعلان
مصر کے بعد مالدیپ نے بھی جنوبی افریقا کے ICJ میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
مالدیپ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے دائر کردہ مقدمے میں باضابطہ طور پر شامل ہو جائے گی جس میں اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق مالدیپ کی حکومت نے کہا کہ یہ اقدام سیکورٹی خدشات کی آڑ میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے نسل کشی کی کارروائیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے [جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی، شدید غذائی قلت اور انسانی امداد کی روک تھام ہوئی ہے۔