دبئی میں اب ٹریفک کا مسلہ ختم۔۔۔ جانیں کس اہم شاہراہ پر تعمیراتی پرجیکٹ مکمل کر لیا

تفصیلات کے مطابق الخیل روڈ امپروومنٹ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر متعدد مقامات پر مزید تعمیراتی کام متوقع ہیں جو 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل ہوں گے۔

دبئی کی الخیل روڈ کو دو مقامات پر وسیع کیا گیا ہے جس سے ٹریفک کے ہجوم میں 25 فیصد تک کمی آئی ہے۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے کہا کہ وسیع کرنے کا کام الجدف اور بزنس بے میں کیا گیا۔

الجدف میں دیرہ کی طرف ٹریفک کی روانی بڑھانے کے لیے ایک نئی لین کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بزنس بے کے داخلی راستے پر ہائی وے کو بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک اور روڈز ایجنسی کے ڈائریکٹر حماد الشحی نے کہا: "الخیل روڈ دبئی میں ٹریفک کی ایک اہم شاہراہ ہے RTA نے الجدف میں ایک نئی لین کا اضافہ کیا جس سے کل تعداد چھ ہو گئی اور سڑک کی گنجائش میں اضافہ ہوا۔ جس سے بھیڑ میں 25 فیصد کمی آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔