بانی پی ٹی آئی آج ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قراردینےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پرسماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجربینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

سماعت ساڑھے11بجےکمرہ عدالت نمبرایک میں ہوگی، جس میں بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی وڈیو لنک سے پیشی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیشی سے متعلق آگاہ کردیا، سپریم کورٹ عملے اور جیل اتھارٹیزکے مابین وڈیو لنک کنکشن سے متعلق رابط بھی کیاگیا، بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے قبل وڈیو لنک کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

نیب ترامیم کیس میں آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی وڈیو لنک کے ذریعے دن 11:30 بجے پیش ہوں گے، گزشتہ روز وہ وکیل خواجہ حارث،انتظار پنجوتھاجیل میں ملاقات کرچکےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔