وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو15دن کا الٹی میٹم دیدیا

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو15دن کا الٹی میٹم دیدیا،بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا تو بجلی کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے جسے آن آف کروں گا،پی ٹی آئی حکومت 16 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت چھوڑ کر گئی تھی۔خیبرپختونخواہ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں ووٹ اچھے تعلقات کیلئے نہیں گھرکی جنگ کیلئے دیا ۔

بات نہ سنی گئی تو خیبرپختونخوا ہ میں واپڈا دفاتر پر قبضہ کرکے دکھاوں گا۔یہ آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں تو ذمہ داریاں بھی پوری کریں، خیبر پختونخوا کو وفاق سے 300 ارب روپے کم ملے، میں ریکارڈ کے مطابق بات کر رہا ہوں، اس کے بعد آئی ایم ایف کے شرائط کے مطابق 96 ارب روپے ہمیں وفاق کو دینے ہیں تو ہمیں ہمارے ہی پیسے نہیں مل رہے، لیکن تب بھی میں اپنا فرض پورا کروں گا اور یہ پیسے دوں گ

وزیر اعلیٰ کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ان کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ ہمیں اس وقت کا جو 50 ارب روپے بقایا ہے وہ دو مہینے کے اندر چاہیے، آپ کہتے ہیں کہ میں غیر ذمہ دارانہ بیان دیتا ہوں تو اپنے لوگوں کی حق کی بات کرنا غیر ذمہ داری ہے تو میں ہوں غیر ذمہ دار، ہم چپ نہیں ہوں گے، ہم حق لینا جانتے ہیں، ہم نے حق لے کے دکھایا بھی ہے، ہماری تاریخ عیاں ہے، بار بار درخواست نہیں کی جاتی ہے، اس کی بھی حد ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کا پیسہ صوبے کو نہیں ملا، ہمیں ہمارا حق دیا جائے اس کیلئے ہمیں مجبور نہ کیا جائے۔

میں اپنے عوام کے لیے چور کا لفظ برداشت نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورنے اپنے خطاب میں نگران دور کے تمام اقدامات کی تحقیقات کروانے کابھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامی اور معاشی اقدامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹیاں بنائی جائیں گی،جن پر ظلم ہوا الزام بھی انہی پر لگایا جا رہا ہے۔ جو دھاندلی ہوئی ہے تو اس پر حلقے کھلیں گے اور چوری کیا ہوا مینڈیٹ ہمیں ضرور ملے گا، کوئی کہتا ہے کہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں تو سب سے پہلا میرا حلقہ کھول لو، ہم سب اپنے حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔