سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والا کویتی گرفتار
کویتی فورسز نے ایک شہری کو کالعدم تنظیم کے لیے دعوت دینے اور سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے پر حراست میں لے لیے ہے۔
سبق نیوز نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے کویتی شہری نے کلعدم تنظیم کا مواد انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا جو ملکی مفادات کے خلاف تھا۔
پراسیکیوشن کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی جانب سے کلعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا تاکہ اس تنظیم کے افکار کو عام کیا جا سکے۔
گرفتار کیے گئے شخص کے بارے میں مزید کہا گیا تھا کہ تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ مذکورہ شخص نے اپنی تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی مرتب کی تھی۔
پراسیکیوشن کی تحویل میں لیے گئے شخص کو اس کے خلاف عائد کیے گئے الزامات سے آگاہ کرتے ہوئے اس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں