سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز ہے اور ان کا آج جدہ کے اسپتال میں طبی معائنہ کرایا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز ہے اور ان کا جدہ کے اسپتال قصر السلام میں طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
سعودی ایوان شاہی نے کہا شاہ سلمان کو بخار اور جوڑوں میں درد کی شکایت ہے اور اسی بنا پر ان کی طبی ٹیم اپنا مزید اطمینان حاصل کرنے کے لیے معائنہ اور کچھ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو گزشتہ روز معمول کے طبی معائنے کے لیے جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
شاہ سلمان کو چند گھنٹے اسپتال میں رکھا گیا اور طبی معائنے وٹیسٹوں کے بعد انہیں رخصت کر دیا گیا تھا۔