بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

سماعت کے لیے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بینچ کاحصہ ہوں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بینچ کاحصہ تھے۔

جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے رائےکو ویب پر اپ لوڈ کرا دیا تھا۔ 2 ججز نے اپنی رائے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔ دو ججز نے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر رائے کو فیصلہ قرار دے کر اپلوڈ کرایا تھا۔

چیف جسٹس کے دستخط سے فیصلہ جاری نہ ہونے پر معاملے کی انکوائری کا آرڈر کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس آفس نے 2 ججز کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر نیا بینچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔

اب اسلام آبادہائی کورٹ کا 3رکنی لارجر بینچ 21 مئی کو ٹیریان کیس کی سماعت کرےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔