امارات میں مقیم پاکستانی خبردار۔۔۔ وزیراعظم شہباز آئندہ ہفتے امارات آرہے ہیں

وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے عرب امارات کے صدر محمد بن زید النیہان کی دعوت پر امارات کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کے شیڈول سفارتی چینلز سے طے کیاجارہا ہے۔ یہ اہم دورہ وزیراعظم کے دورہ چین سے پہلے ہوگا جو کہ ممکنہ طور پر جون کے اوائل میں ہونے کا امکان ہے ۔

ا س طرح سعودی عرب کے بعد یواے ای دوسرا ملک ہوگا جس کا دورہ شہبازشریف وزیراعظم بننے کے بعد کرینگے۔ ذرائع نے باور کرایا ہے کہ ان کے دور ے کے دوران وزیراعظم کو دبئی کے حکمران محمد بن المختوم اور دیگر شاہی عمائدین سے ملنے کا موقع ملے گا۔

ڈپٹی وزیراعظم اور سینیٹر اسحاق ڈارکے علاوہ ان کے ہمراہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز، اور کاروباری افراد کا ایک گروپ بھی ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے اپنے میزبانوں سے اہم مذاکرات کریں گے اور اس موقع پر جہاں بہت سے بین الاقوامی معاملات زیر بحٹ آئیں گے وہیں دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ضرورت کے وقت پاکستان کی مالی مدد کرتا رہا ہے ۔دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان میں امارات کے سفیر اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔ امارات میں پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے لیے مفید ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔